لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پیشہ ورانہ زندگی میں خلوص نیت سے کام کرنے کو اصل خدمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا امتحان شروع ہوچکا ہے، جس کا نتیجہ ان کی ریٹائرمنٹ پر نکلے گا۔لاہور میں سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی کانووکیشن تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ‘میں نے اپنی پوری زندگی انصاف کے حصول کے لیے کام کیا ہے، میری زندگی کا مقصد ہمیشہ اپنے پیشے سے مخلص رہنا ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘پیشہ ورانہ زندگی میں خلوص نیت سے ذمہ داری نبھانا ہی اصل خدمت ہے، میرا امتحان شروع ہوچکا ہے، جس کا نتیجہ میری ریٹائرمنٹ پر نکلے گا’۔چیف جسٹس نے کہا کہ ‘زندگی بامقصد ہونی چاہیے، کیڑے مکوڑے کی طرح بےمقصد نہیں’۔