لاہور: سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے اپنے عبوری حکم میں تمام جعلی بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے ایسے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے بھی احکامات دیے ہیں جن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے۔عبوری حکم کے مطابق عدالت نے اکاؤنٹس کی تمام بینک ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا ہے۔اس کے علاوہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ذکر کردہ تمام عمارات اور جائیدادوں کی خرید و فروخت، براہ راست یا بلا واسطہ مالی فوائد والی پراپرٹیز کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔