پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2019 کے استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں اور نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئی سال کے آغاز پر شاندار آتشبازی سے سال نو کا جشن منایا جارہا ہے۔نیوزی لینڈ میں گھڑی پر رات کے 12 بجتے ہی آکلینڈ شہر کے معروف سٹی ٹاور پر آتشبازی کی گئی جس سے پورا علاقہ رنگ و نور میں نہا گیا، نظارہ دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد سٹی ٹاور کے قریب موجود ہیں، اسی طرح آکلینڈ ہاربر برج پر بھی آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جارہا ہے۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی، شمالی و جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، بیجنگ اور تائی پے میں بھی میں نئے دن کے آغاز پر آتش بازی ہوگی۔جاپان میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف مندروں میں اپنی روایات کے مطابق رسومات ادا کی جارہی ہیں جب کہ امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ڈھائی ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹوں سے بنی کرسٹل بال کی رونمائی کی تقریب میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔دبئی میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر آتش بازی کا مواد نصب کردیا گیا، برج خلیفہ کے علاوہ برج عرب، پام جمیرا کے آٹلانٹس ہوٹل، فیسٹیول سٹی، گلوبل ویلیج، دبئی مرینہ اور دبئی کریک پر بھی آتش بازی کی جائے گی۔سال نو پر فلپائن کے لگژری ہوٹل کی جانب سے غبارے اڑا کر عالمی ریکارڈ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ماحولیات گروپس اور حکومتی وارننگ کے بعد منسوخ کردیا گیا۔کراچی میں سال نو کے جشن کے لیے سی ویو پر جانے اور سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور منچلوں کو سی ویو کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments