Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2019 کا پہلا سورج نئی امیدوں، خوشیوں کی نوید لیے طلوع

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2019 کا پہلا سورج نئی امیدوں، امنگوں اور خوشیوں کی نوید لیے طلوع ہوگیا۔رات گئے ملک کے مختلف شہروں میں سال نو کو شاندار آتش بازی کے ساتھ بھرپور طریقے سےخوش آمدید کہا گیا۔کراچی میں دو دریا کے مقام پر سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ نئے سال کے آغاز پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔لاہور میں بھی سال نو کے آغاز کے موقع پر بحریہ ٹاؤن میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور بحریہ ٹاؤن کا ایفل ٹاور روشنیوں سے نہا گیا۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔شدید سردی کے باوجود ملکہ کوہسار مری میں بھی سال نو کا جشن منانے کے لیے منچلوں کی بڑی تعداد مال روڈ پر جمع ہوئی جب کہ کوئٹہ میں بھی نئے سال کے آغاز کو ہوائی فائرنگ کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔اس سے قبل سال نو کے کے موقع پر کراچی کے ساحل کو شہریوں کے لیے بند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، تاہم مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ساحل سمندر کو شہریوں کے لیے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، سمندر میں نہانے پر پابندی ہے، تاہم وہاں جانے پر کوئی پابندی نہیں۔

Exit mobile version