پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ موٹروے کے چند سیکشنز دھند کے باعث بند کردیے گئے، اسلام آباد میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے شہر وہاڑی، بورے والا ، میلسی اور گرد و نواح میں شدید دھند ہے اور حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، اسی طرح خانیوال میں بھی شدید دھند ہے اور حد نگاہ صفر ہوگئی۔لودھراں شہر اور گرد و نواح میں دھند کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں میں بھی دھند کا راج ہے، دھند کے باعث ملتان خانیوال اور بہاولپور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جب کہ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments