Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل اعتراض لگاکر واپس کردی گئی

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف کی اپیل کو اعتراض لگاکر واپس کردیا۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا ہے۔نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گزشتہ روز اپیل دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے سابق وزیراعظم کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کے لیے دائر درخواست پر اعتراض لگا دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے سابق وزیراعظم کی اپیل کو نامکمل قرار دے کر واپس کردیا اور درخواست پر اعتراضات دور کرکے اسے رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہےکہ سابق وزیراعظم کو پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں دائر ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی 11 سال کی سزا سنائی گئی جس میں ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر بھی سزا پاچکے ہیں تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں کی سزا معطل کرکے ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔

Exit mobile version