Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری سابق وفاقی وزیر پٹرولیم کے طور پر دی گئی۔

نیب نے سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا، سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار اور بینک آف پنجاب کے سی ای او نعیم الدین خان کے خلاف بھی انویسٹی گیشنز کی منظوری دی۔

Exit mobile version