واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کے دوران میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر اور منشیات کی روک تھام کی ضرورت پر ایک مرتبہ پھر زور دیا جب کہ ان کی تقریر کو مخالفین کی جانب سے اسکرپٹڈ خطاب کہا جارہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے قوم سے خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ میکسیکو کی سرحد پر انسانی بحران جنم لے رہا ہے جو دل اور روح کا بحران ہے۔اوول آفس میں تقریر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دیوار کی تعمیر صحیح اور غلط، انصاف اور ناانصافی کے درمیان فرق کا انتخاب ہے، ڈیموکریٹس وائٹ ہاؤس دوبارہ آئیں اور مذاکرات کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ غیر اخلاقی ہے کہ سیاستدان میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی دیوار پر کچھ نہیں کر رہے۔یاد رہے کہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 بلین ڈالرز کے فنڈز کا تقاضا کیا اور ڈیموکریٹس کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments