Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئےدرخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار کی استدعا منظور کرلی۔عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار سے کہا کہ کل عدالت کو مطمئن کریں کہ نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہے۔

Exit mobile version