Site icon روزنامہ کشمیر لنک

صدراقوم متحدہ جنرل اسمبلی کا دورہ پاکستان ، انہیں یہاں پر سب سے زیادہ کیا چیز پسند آئی ؟ 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے ، پرامن اور مستحکم افغانستان پورے خطے کیلئے اہم ہے ، پاکستان جیسے خوبصورت ملک آنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کی اور اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان وزیر خارجہ سے ملاقات مفید رہی ہے ، قدرتی آفات کو کم کرنے کیلئے شجر کاری مہم اچھا اقدام ہے اور ماحولیات تبدیلی کے چیلنجز سے مل کر نبرد آزما ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، افغان امن عمل میں پاکستان کا کر دار اہم ہے ، خواین کے بنیادی حقوق کے حوالے سے ایسے اقدامات احسن اقدام ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی احسن انداز میں مہمان نوازی کی ہے ، پاکستان کی افغان مہاجرین کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے ، پرامن اور مستحکم افغانستان پورے خطے کیلئے اہم ہے ، پاکستان جیسے خوبصورت ملک آنا میرے لیے باعث اعزاز ہے ۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ کے ساتھ ملاقات میں کئی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگ یا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات ہوئی ہے ، پاکستان میں ماحولیات ی بہتری کیلئے اقدامات کیے ہیں ، خواتین کے بنیادی حقوق کیلئے بھی حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔

Exit mobile version