اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان معنی خیز مذاکرات کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک پاکستانی صحافی افتخار علی نے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس سے اس حوالے سے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت کی جانب سے متعدد مرتبہ امن اور مذاکرات کی بات کیے جانے کے باوجود بھارت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔پاکستانی صحافی نے مزید کہا کہ صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی اور مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے صورتحال خراب ہے۔جس کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ، ‘میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز کے سلسلے میں پیش کرتا رہا ہوں، لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔’انہوں نے بتایا کہ ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس نے حال ہی میں کشمیر کے حوالے سے ایک بہت تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے، لہذا اقوام متحدہ نے واضح طور پر اپنا کردار نبھایا ہے۔انٹونیو گوٹریس نے مزید کہا کہ ‘مجھے امید ہے کہ بین الاقوامی معاملات میں اپنی اہمیت کے پیش نظر پاکستان اور بھارت معنی خیز مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔’واضح رہے کہ گذشتہ برس اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے متعدد بار بھارت سے تعلقات کی بہتری کی بات کی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments