Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھلے جان چلی جائے منشیات کا ناسور ختم کریں گے: شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہےکہ بھلے جان چلی جائے منشیات کا ناسور ختم کریں گے۔اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نےکہا کہ ڈرگ مافیا آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے، فورسز کو کہہ دیا منشیات کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کرنا، منشیات کے معاملے میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کو آپ عزت دیتے ہیں، بھلے جان چلی جائے منشیات کا ناسور ختم کریں گے۔وزیرمملکت داخلہ کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ایک مافیا کے خلاف ہمیں بولڈ ہونا پڑے گا، ہم ہمت نہیں ہاریں گے اور ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنادیں گے۔شہریار آفریدی نےکہا کہ چائلڈ پورنو گرافی بھی منشیات کی وجہ سے ہو رہی ہے، منشیات کی وجہ سے 72 گھنٹے تک بچے اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ پاتے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے خیبرپختونخوا میں تین سال ہمیں گالیاں پڑیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آخر تک جائیں گے۔

Exit mobile version