Site icon روزنامہ کشمیر لنک

متحدہ اپوزیشن کا منی بجٹ کی مخالفت اور احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جانے والے منی بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں مریم اورنگزیب، رانا تنویر، رانا ثناءاللہ، نوید قمر، خورشید شاہ، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور امیر حیدر خان ہوتی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق شرکا نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ منی بجٹ کی شدید مخالفت کی جائے گی اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید احتجاج کیا جائے گا، شرکا نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ قبول نہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے پہلے منی بجٹ میں 70 ارب روپے کے ٹیکس لگائے اور اب مزید 170 ارب روپے کے ٹیکس لگانے جا رہی ہے۔

Exit mobile version