Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کیپ ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔میزبان ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گی جب کہ شعیب ملک کی قیادت میں قومی ٹیم ٹرافی کے حصول کی خواہاں ہے۔سیریز اور آخری اور فائنل ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، گرین شرٹس کے ممکنہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، کپتان شعیب ملک، محمد رضوان، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔اسی طرح میزبان جنوبی افریقی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ریسی وین ڈٰر ڈوسین، کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، ریزا ہینڈرکس، ایندلے فیلوک وایو، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹین، بیرن ہینڈرکس اور عمران طاہر شامل ہیں۔نیولینڈ کی پچ اکثر اسپن بولروں کے لیے کارآمد ہوتی ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کے بعد پچ سے سلو بولروں کو مزید فائدہ مل سکتا ہے تاہم دونوں ٹیموں کے کپتان پرامید ہیں کہ کیپ ٹاؤن کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی۔

Exit mobile version