Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حج کے 70 فیصد اخراجات سعودیہ میں آتے ہیں جن پر ہمارا کنٹرول نہیں: علی محمد خان

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے حج اخراجات پر سبسڈی نہ دینے سے متعلق اپوزیشن کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ حج کے 70 فیصد اخراجات سعودی عرب میں آتے ہیں جن پر ہمارا کنٹرول نہیں۔سینیٹ اجلاس میں حکومت کی حج پالیسی 2019 میں سبسڈی نہ دینے سے متعلق جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا اور جماعت اسلامی نے حج اخراجات میں اضافے پر احتجاج بھی کیا۔جماعت اسلامی کے رکن مشتاق احمد نےکہا حکومت کا دعویٰ تھا کہ مدینہ کی ریاست بنائیں گے، ان کی پہلی حج پالیسی مایوس کن ہے، دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان سے لوگ حج اور عمرے پر جاتے ہیں، مہنگائی کی سونامی کی زد میں حج بھی آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار لوگوں کو مکہ مدینہ کی زیارت سے روک رہے ہیں۔

Exit mobile version