Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ورلڈکپ کیلئے محمد یوسف کی انوکھی تجویز

محمد یوسف کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، بیٹنگ میں اگر تکنیک کی بات کی جائے تو وہ پاکستان کے ان چند بلے بازوں میں سے ایک ہیں جنہیں بلے بازی پر خوب مہارت حاصل ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ میں شدید مسائل کا شکار ہے، جنوبی افریقہ کی پچز پر نہ صرف ہمارے ناتجربے کار بلے باز بلکہ سینیئرز بھی مشکلات کے بھنور میں پھنسے دکھائی دے رہے ہیں تاہم محمد یوسف نے رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کے حوالے سے ایک ایسی تجویز پیش کردی ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں محمد یوسف نے کہا کہ اسد شفیق کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل کرنا چاہیئے۔ محمد یوسف شروع سے ہی اسد شفیق کی بلے بازی سے خاصے متاثر دکھائی دیئے ہیں اور بارہا یہ مطالبہ کرتے نظر آئے ہیں کہ انہیں ون ڈے ٹیم کا حصہ بھی ہونا چاہیئے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ اسد شفیق کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوئی اور انہیں ایک دو ون ڈے میچز کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد شفیق کو 6 سے 7 میچز ایک ساتھ دیئے جائیں اور اگر وہ کارکردگی نہ دکھاسکیں تو ہمیشہ کیلئے ہی ڈراپ کر دیا جائے۔ واضح رہے اسد شفیق نے 60 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 24 کی اوسط سے 1336 رنز اسکور کئے، انہوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ آسٹریلیا کے خلاف 2017 میں جنوری میں کھیلا تھا۔

Exit mobile version