جوہانسبرگ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20میچ ( اتوار) کوجوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔خطرے کا نشان کپتان فف ڈوپلیسز نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے لیے خود میدان چھوڑ دیا۔ٹی 20سیریز کا دوسرا مقابلہ آج جوہانسبرگ میں ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہو گا۔ اتوار کو شیڈول میچ میں شاہینوں کے لیے اچھی خبریہ ہے کہ کپتان فف ڈوپلیسز سیریز کے اگلے دونوں میچ نہیں کھیلیں گے۔میزبان پروٹیزکا ٹیم میں کپتان سمیت 2 تبدیلیوں امکان ہے، قومی کھلاڑیوں نے سیریز میں کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کر دیا اور کہا کہ غلطیوں پر قابو پائیں گے، ایک نہیں دونوں میچ جیت کر مسلسل بارہویں سیریز جیتنے کا ریکارڈ قائم کریں گے۔یاد رہے افتتاحی میچ میں ٹیم پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست ہوئی، مسلسل 9 ٹی 20 میچ جیتنے والے شاہینوں کا راستہ رک گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments