Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کسی کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا: وزیراعظم عمران خان

بلوکی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جس نے ملک کا دیوالیہ نکالا ان میں سے کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور جو بھی سوچ رہا ہےکہ حکومت کسی کو این آر او دے گی تو وہ یہ سمجھے کہ اگر ہم این آر او دیں گے تو ملک سے غداری کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر’پلانٹ فار پاکستان‘ مہم کا آغاز کردیا۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا شوق نہیں زندگی اور موت کا سوال بن چکا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی لاہور اور دلی میں ہے، جنگلات کمی کے باعث ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے، ملک کو کرپٹ اور قبضہ گروپوں سے بچائیں گے ،تجاوزات ختم کر کے جنگلات کی اراضی واپس لیں گے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر این آر او سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کردیا۔عمران خان نے کہا کہ ’آج کل این آر او کی بڑی بازگشت ہے، این آر او وہ ہوتا ہے جو آپ بڑے مجرموں کو معاف کردیں، دو این آر او نے ملک کو تاریخی نقصان پہنچایا، آج جو ہمارے حالات ہیں، ملک مقروض ہے، اس کی بڑی وجہ دو این آر او ہیں‘۔

Exit mobile version