پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے اثرات پاکستان سپر لیگ پر بھی پہنچ گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کے چوتھے دن پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس وقت شدید دھچکہ لگا جب پی ایس ایل کو کور کرنے والی بھارتی کمپنی نے کام کرنے سے انکار کردیا۔آئی ایم جی نے تصدیق کی ہے کہ وہ سیاسی کشیدگی کے باعث ٹورنامنٹ کی کوریج سے دستبردار ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں آئی ایم جی نے پی سی بی مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کو ای میل کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔پی سی بی کے حد درجہ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی کمپنی آئی ایم جی سے پی سی بی نے ایک سال کیلئے سپر لیگ کی کوریج کا معاہدہ کیا تھا۔پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آئی ایم جی نے پی سی بی کو باضابطہ بتایا ہے کہ بھارتی حکومت نے ہمیں پی ایس ایل کور کرنے سے منع کردیا ہے اور ایسے میں ہمارے لئے ممکن نہیں ہے کہ ٹورنامنٹ میں مزید کام کرسکیں۔پی ایس ایل کی کوریج کرنے والے بھارتی کریو کی پاکستان آمد کے امکانات کمپی سی بی نے ہنگامی صورتحال میں اوپن ٹینڈر کے ذریعے ایک اور کمپنی کو پی ایس ایل کا ٹھیکہ دے دیا ہے جس کے بعد یہ کمپنی بدھ سے شارجہ میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں کام کرے گی اور بقیہ ٹورنامنٹ کی کوریج بھی کرے گی۔پی سی بی کے متبادل انتظام سے پاکستان سپرلیگ کی کوریج کی کوالٹی متاثر نہیں ہوگی۔پی سی بی مکیش انبانی کی کمپنی کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی پر غور کررہی ہے جب کہ کریو میں کام کرنے والے کمنٹیٹرز اور ٹیکنیکل عملے کے لوگ فری لانس ہیں اس لئے وہ نئی کمپنی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کریو میں شامل بھارتی شہری پاکستان کیلئے سفر نہیں کریں گےجس کے بعد پاکستان سے مقامی عملے کی خدمات حاصل کی گئی ہے جب کہ کریو میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے باشندے بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“بھارتی تاجر مکیش امبانی کی کمپنی کا پی ایس ایل کی کوریج سے انکار” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
they are jealousy people actually no solution for them