ممبئی: سابق کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے بعد پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی ہندو انتہاپسندی کا شکار ہو گئیں۔ بی جے پی کے رہنما راجہ سنگھ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں ان سے ریاست تلنگانا کی خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لے لیا جائے۔انہوں نے وزیراعلیٰ چندرا شیکھر راو سے درخواست کی کہ وہ ثانیہ مرزا کو خیرسگالی سفیر بنانے کا اقدام فوری طور پر واپس لیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تلنگانا میں بہت سے اعلیٰ کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے میڈلز جیت کر بھارت کا نام روشن کیا، بھارت کو اپنی نمائندگی کے لئے پاکستان کی بہو کی ہرگز ضرورت نہیں‘۔خیال رہے کہ دو روز قبل ثانیہ مرزا نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کیوں نامور شخصیات کو کسی بھی حملے پر حب الوطنی کا ثبوت سوشل میڈیا پر مذمت کرکے دینا ضروری ہے؟انہوں نے لکھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوشل میڈیا پر چیخ چلا کر ثبوت دیا جائے ، میں اپنے ملک کے لیے کھیلتی ہوں اور یہی میری اپنے ملک کے لیے خدمات ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوج پرحملے میں 44 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت روایتی پاکستان دشمنی پر اتر آیا اور اس کی جانب سے تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب بھارتی سینما انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور دیگر تمام عملے پر مشتمل آل انڈیا سِنے ورکرز ایسوسی ایشن نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں پر مکمل طور پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی ہندو انتہا پسندی کا شکار” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
actually cheap indian mentality nothing say more