لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے تمام میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے اور پاک بھارت میچز نہ کھیلے جانے سے متعلق کوئی اشارے نہیں ملے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان پلوامہ واقعے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی دیکھی جارہی ہے اور اس صورتحال میں بھارتی سابق کرکٹرز اور عوام کی جانب سے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔موجودہ صورتحال پر آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور پی سی بی کے ساتھ صورتحال مانیٹر کررہے ہیں تاہم ورلڈ کپ کے تمام میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ گورننگ باڈی کے پاس ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی کا کوئی جواز نہیں، ہم نے ابھی تک بورڈز کو نہیں لکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اور خاص طور پر کرکٹ لوگوں کو قریب لانے کا ذریعے ہے اور ہم اپنے ممبرز ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ ڈیوڈ رچرڈسن ورلڈکپ 2019 کے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments