ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 43 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیا تاہم اسلام آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 137 رنز بناسکی۔ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز شین واٹسن اور احمد شہزاد نے کیا لیکن 24 کے مجموعی اسکور پر شین واٹسن 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے احمد شہزاد 73، عمر اکمل 27 اور روسو 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 4 اور عماد بٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 137 رنز بناسکی، لیوک رونچی 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔کوئٹہ کی جانب سے فواد احمد نے 3 جبکہ سہیل تنویر اور محمد حسنین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی فائنل فور میں جگہ بناچکی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments