پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر اب بہت دلچسپ صورتحال ہے، پلے آف مرحلے کے لیے 2 ٹاپ ٹیمیں فائنل ہوگئیں اور اب تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے تین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے۔ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے پلے آف کے لیے رسائی حاصل کرلی۔اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان پہلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے دلچسپ مقابلہ ہوگا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب صرف ایک میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے، جس میں اگر وہ جیت حاصل کرتی ہے تو 10 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کے لیے کوالیفائی کر جائے گی، اس کی پوائنٹس ٹیبل پر جگہ تیسری ہوگی یا چوتھی یہ کراچی کنگز کے میچز کے بعد فائنل ہوگا۔اس صورتحال میں لاہور قلندرز کو اگر پلے آف کی دوڑ میں اِن رہنا ہے تو ملتان سلطانز سے آخری میچ جیتنا ہوگا اور یہ بھی دعا کرنا ہوگی کہ کراچی کنگز اپنے اگلے دونوں ٹاکروں میں ناکام ہو تاکہ چوتھی پوزیشن کا فیصلہ اس کے اور کراچی کنگز کے درمیان نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہو۔لیکن اگر اسلام آباد ہارتی ہے تو پھر لاہور قلندرز کے پلے آف میں پہنچنے کا چانس بن جائے گا، مگر پلے آف میں نشست پکی کرنے کے لیے اسے دونوں میچز جیتنے پڑیں گے، تاکہ 10 پوائنٹس کے ساتھ جگہ پکی کی جائے ۔اگر لاہور قلندرز اگلا میچ ہار جاتی ہے تو پھر 8 پوائنٹس کے ساتھ اس کے اور اسلام آباد کے درمیان چوتھی پوزیشن کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، اس دوران کراچی کنگز اگر ایک بھی میچ جیتتی ہے تو وہ تیسری پوزیشن پر چلی جائے گی۔لیکن اگر کراچی کنگز دونوں میچ ہار جاتی ہے تو تینوں ٹیموں میں سے جس کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہوگا وہ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کر لے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کیلئے ‘اگر مگر’ شروع” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
hahahah anyhow good luck to all thats a big contribution to our economy too