نیویارک: اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باچلے نے بھارت کے سیاسی ایجنڈے کو اقلیتوں پر تشدد قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر مشیل باچلے نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ ملک کے اندر ’ تقسیم کرنے والی پالیسی‘ سے معاشی مفادات کو دھچکا لگ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سیاسی ایجنڈے کی وجہ سے کمزور طبقہ پہلے ہی مشکل میں ہے اور ایسی اطلاعات مل رہی ہیں جن کے مطابق بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر مسلمان، دلتوں اور قبائلیوں کا استحصال بڑھتا جارہا ہے ۔رپورٹ میں ہائی کمشنر نے پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر کے مسائل، عدم مساوات کے خلاف شہریوں کے مظاہروں، تشدد اور فوج کی طرف سے طاقت کے استعمال پر بھی تشویش ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں پاکستان اور بھارت کو مدعو کرتی ہوں کے دونوں میرے دفتر آئیں اور تمام تر صورتحال کا جائزہ لیں، انسانی حقوق کے مسائل پر بات کریں تاکہ جو بھی تنازع ہے اس کا حل نکالا جائے’۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر مشیل باچلے نے غزہ کی بندش پر اسرائیل پر بھی تنقید کی اور کہا کہ فلسطینیوں پر اقتصادی پابندیوں کے نفاذ سے اسرائیل محفوظ نہیں رہے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments