امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے مطابق انھوں نے پاکستان سے کہا ہے کہ جیش محمد سمیت پاکستان سے کارروائیاں کرنے والے تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایک ٹویٹ میںبتایا ہے کہ ان کی اس بارے میں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی ہے ۔
جان بولٹن نے کہا کہ’وزیرخارجہ نے مجھے یقین دلایا کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں سے سختی سے نمٹے گا اور انڈیا کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔‘
’’پاکستان کی تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی‘‘ انڈیا پاکستان پر لائن آف کنٹرول کے پار کشمیر میں عسکریت پسندوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتا رہا ہے جس کی پاکستان تردید کرتا ہے۔رواں سال 14 فروری کو انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں نیم فوجی دستوں پر ایک حملے میں 40 سے زائد اہلکاروں کے ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے ۔
صدر ٹرمپ کے مشیرکا کہنا تھاکہ پاکستانی وزیرخارجہ سے گفتگو میںکہا کہ’ وہ جیش محمد اور پاکستان سے کام کرنے والی دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بامعنی اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں ۔‘
پاکستان کی یہ یقین ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے انڈیا کے خارجہ سیکرٹری وجے گوکھلے سے ملاقات کی ہے ۔
اس ملاقات کے بعد پومپیو کے ترجمان نے ایک بیان میں پاکستان پر زور دیا کہ ’اپنی سرزمین سے کارروائی کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بامعنی اقدامات کرے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ خارجہ سیکریٹریوں نے ملاقات میں ’فروری کے پلوامہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اہمیت پر بات چیت کی۔‘