Site icon روزنامہ کشمیر لنک

دبئی…بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیوں سے متعلق اجازت طلب کی تھی، آئی سی سی

بھارتی ٹیم کا فوجی ٹوپی پہننے کا مقصد پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلِ خانہ کیلئے فنڈز جمع کرنا تھا، آئی سی سی کی ترجمان کلیئر فرلونگ

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہننے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اس کی اجازت طلب کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی ترجمان کلیئر فرلونگ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے باقاعدہ طور پر فوجی ٹوپی پہننے کی اجازت طلب کی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کا فوجی ٹوپی پہننے کا مقصد پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلِ خانہ کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا، اور اسی بنیاد پر انہیں اجازت  دی گئی تھی۔خیال رہے کہ بھارت کے شہر رانچی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا۔

Exit mobile version