اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے افغان سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں 8 معصوم پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ افغان صوبے پکتیا میں افغان سیکیورٹی فورسز نے 8 قبائلی پاکستانیوں کو قتل کیا جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔