دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت سے فوجی ٹوپیاں پہنی تھیں۔بھارتی کھلاڑیوں کے فوجی کیپ پہن کر کھیل کو سیاست کا رنگ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی رابطہ کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹس پریس نے اس حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا جس کے جواب میں ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلخانہ کیلئے فنڈ رائزنگ کے سلسلے میں اجازت مانگی تھی اور آئی سی سی نے اس کی اجازت دی تھی۔بھارت کے رانچی کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 مارچ کو بھارتی ٹیم فوجی ٹوپیاں پہن پر آسٹریلیا کے مدمقابل آئی اور کینگروز نے اس میچ میں میزبان ٹیم کو 32 رنز سے شکست دی تھی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا میچ سے حاصل ہونے والی رقم اور کھلاڑیوں کی میچ فیس ڈیفنس فنڈز میں جمع کرائی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کھلاڑیوں کے فوجی کیپ پہن کر میچز کھیلنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنے کے معاملے کو آئی سی سی کے سامنے سختی سے اٹھایا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments