ایتھوپیا میں طیارہ حادثے کے بعد متحدہ عرب امارات، عمان، چین اور بھارت سمیت کئی ممالک نے بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگادی۔متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ایمرٹس اور اتحاد ایئر لائنز بھی بوئنگ 737 میکس طیاروں کا استعمال کر رہی ہیں تاہم ایتھوپیا میں جہاز حادثے کے بعد یو اے ای نے بوئنگ 737 میکس پر پابندی لگادی۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بوئنگ 737 میکس پر پابندی لگائی گئی ہے۔اسی طرح بھارت نے بھی تمام بوئنگ 737 میکس گراؤنڈ کر دیے جب کہ چین اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے 737 میکس کو گراؤنڈ یا اس کے لیے فضائی حدود بند رکھنےکا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب امریکا کی فیڈریل ایوی ایشن اتھارٹی ( ایف اے اے) نے ورکرز یونین اور سینیٹرز کی جانب سے بڑھتے دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگانے سے صاف انکار کردیا۔ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہمارے جائزے کے مطابق بوئنگ 737 میکس طیارے کی کارکردگی میں کوئی نقص موجود نہیں اور ایئر کرافٹ کو گراؤنڈ کرنے کی بھی کوئی وجہ نہیں ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments