Site icon روزنامہ کشمیر لنک

میجر جنرل آصف غفور کی ایک ٹوئٹ اور شائقین کرکٹ کے دلچسپ تبصرے

آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھارتی شکست اور عثمان خواجہ کی شاندار پرفارمنس پر جہاں شائقین کرکٹ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بجائے ذاتی اکاؤنٹ کو استعمال کیا جس پر وہ پہلے بھی آسٹریلوی ٹیم اور کھلاڑیوں کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر تعریف کرچکے ہیں۔عثمان خواجہ نے بھارت کے خلاف پانچویں ون ڈے میں 106 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور انہوں نے سیریز میں 2 سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 383 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کارکردگی پر انہیں میچ اور سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میجر جنرل آصف غفور نے عثمان خواجہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میچ میں ان کے اسٹرائیک ریٹ کی تعریف کی اور ‘اسٹرائیک’ کو انگریزی کے بڑے حروف تہجی میں لکھا۔انہوں نے کہا کہ آپ کو دوبارہ بہت بہت مبارک ہو، آپ کے زبردست 100 رنز اور مسلسل تین میچز میں شاندار کارکردگی ون ڈے سیریز میں کامیابی کی وجہ بنی۔اس سے قبل میجر جنرل آصف غفور نے آسٹریلیا کی کامیابی پر 11 مارچ کو بھی ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے عثمان خواجہ کی تعریف کی۔میجر جنرل آصف غفور کی ٹوئٹ کے بعد شائقین کے تبصروں کا سیلاب امنڈ آیا ہے جس میں وہ آسٹریلوی ٹیم اور خاص طور پر عثمان خواجہ کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم پر طنز بھی کر رہے ہیں۔فرضی نام سے موجود ٹوئٹر صارف نے انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ پر فاتح ٹیم کو مبارکباد کچھ اس انداز سے دی۔

Exit mobile version