Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں فوری تنظیمی ڈھانچہ کھڑا کرنے پر اتفاق

پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کے حوالے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی زیر صدارت اجلاسفوری تنظیمی ڈھانچہ کھڑا کرنے پرب اتفاق
چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تنظیم سازی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں آئین کی جلد منظوری پر اتفاق

اسلام آباد   پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کے حوالے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی زیر صدارت اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجودتھے۔ چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تنظیم سازی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں آئین کی جلد منظوری پر اتفاق کیا گیا ہے ۔بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں فوری تنظیمی ڈھانچہ کھڑا کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ تنظیم سازی کا مرحلہ نہایت اہم اور توجہ طلب ہے۔ حکومت سازی کے بعد بحثیت حکمران جماعت مختلف نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں۔ وزیر اعظم حکومتی نظام کی اصلاح کیساتھ تحریک انصاف کی جدید خطوط پر تنظیم نو چاہتے ہیں ۔بہترین صلاحیتوں کے حامل بے لوث کارکنان کا ایک بڑا ذخیرہ ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار ہے محنتی اور وفاشعار کارکنان کو تحریکی ذمہ داریاں سونپ کر آگے بڑھیں گے

Exit mobile version