مسلمانوں سے اظہار یکجہتی: نیوزی لینڈ میں جمعے کو ریڈیو، ٹیلی ویژن پر اذان نشر ہوگی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں شہید ہونے والوں اور مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اذان نشر کی جائے گی۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ جمعے کو نیوزی لینڈ کے تمام شہری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں، جمعے کے روز ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ایسی فضا بنانا ہوگی جہاں تشدد پروان نہ چڑھ سکے۔15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملوں کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں جب کہ حملے میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بال بال بچنے میں کامیاب رہے۔جیسنڈا آرڈرن کرائسٹ چرچ میں کشمیری ہائی اسکول بھی گئیں جہاں انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسکول کے طلبا کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں میں شہید ہونے والے کئی افراد کا تعلق اس اسکول سے تھا۔شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنےکےلیے طلبہ وطالبات نے قبائلی انداز میں” ہاکا ” بھی پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں