ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی مساجد پر گزشتہ جمعے ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے تمام 50 افراد کی شناخت کرلی گئی۔نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک کے مطابق کرائسٹ چرچ سانحے میں شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں میں سے 7 کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ہیں۔مسجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ راشد کی میتیں بھی آج ورثاء کے سپرد کردی جائیں گی۔مساجد حملے میں شہید کراچی کے سید اریب احمد کی نماز جنازہ کرائسٹ چرچ میں ادا کر دی گئی جب کہ ان کی میت آئندہ ہفتے پاکستان لائی جائے گی۔مساجد میں فائرنگ سے شہید 9 میں سے 8 پاکستانی شہداء کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments