اسلام آباد: مہمند ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ چائنا گزوبہ گروپ اور ڈیسکون پر مشتمل جوائنٹ وینچر کو دے دیا گیا۔ترجمان واپڈا کے مطابق کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب واپڈا ہاؤس میں ہوئی، پی سی وَن کے مقابلے میں 18 ارب روپے کی بچت ہوئی، حتمی کنٹریکٹ کی مالیت تقریباً 183 ارب 52کروڑ روپے ہے۔ترجمان واپڈا نے بتایا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 5 سال 8 ماہ میں مکمل ہوگا، ڈیم میں 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا جس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جب کہ ڈیم سے پشاور کو پینے کے لیے یومیہ 300 ملین گیلن پانی فراہم ہوگا۔اس کے علاوہ ڈیم کی تعمیر سے پشاور، چار سدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی۔