اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیاہےکہ آصف زرداری اثاثے چھپانے کے باعث صادق اور امین نہیں رہے، عدالت آصف زرداری کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دے۔عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں آصف زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور ایم این اے تاحیات نااہلی کی درخواست کی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کی درخواست 4 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔