Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مدھر آواز اور موسیقی میں منفرد پہچان، راحت فتح کیلئے آکسفورڈ کی ’اعزازی ڈگری‘

لندن: مداحوں کو اپنی دلکش آواز کے سحر میں جکڑنے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو لندن آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ’اعزازی ڈگری‘ سے نوازا گیا۔راحت فتح علی خان کے سُروں کا جادو پاکستان اور بھارت سمیت اور دنیا کے کونے کونے میں پھیلا ہوا ہے، صوفی کلام سے لے کر قوالی اور رومانوی گیتوں میں بھی ان کی سُریلی آواز شامل ہے جو مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔دو روز قبل آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو موسیقی کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے پر اعزازی ڈگری سے نوازا جب کہ اعزاز ڈگری حاصل کرنے والوں میں دیگر 8 شخصیات بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کا شمار نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بھی بے شمار گیت گاچکے ہیں۔ان کے مقبول گیتوں میں ’آفرین آفرین‘، ’بول نہ ہلکے ہلکے‘، ’دل لگی‘، ’او رے پیا‘ اور دیگر لاتعداد ڈراموں کے ٹائٹل گانے شامل ہیں۔

Exit mobile version