پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی کے عظیم بیٹسمین یونس خان کو پاکستان جونیئر ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔مئی میں باسط علی کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی معیاد پوری ہو جائے گی اور پی سی بی انتظامیہ نے باسط علی کی سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی معیاد میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سابق کپتان یونس خان کو طویل مدت کے لیے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمے داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی سی بی بھارتی طرز پر جونیئر ٹیم کا کوچ لانا چاہتا ہے۔ راہول ڈریوڈ طرز کے فارمولے پر یونس خان کو سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ کی دہری ذمے داری سوپنی جائے گی۔یونس خان کے قریب رہنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یونس خان سے ابھی بورڈ کے کسی ذمے دار نے اس بارے میں رابطہ نہیں کیا ہے تاہم بورڈ کےکئی اہم لوگوں نے بالواسطہ یونس خان سے رابطے کئے ہیں۔پی سی بی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو بااختیار اور طویل مدت کے لئے کوچ بنایا جائے گا، انہیں سلیکشن کمیٹی کا بھی سربراہ بنایا جائے گا۔احسان مانی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ کرکٹ امور میں کوئی مداخلت نہیں کرتے ہیں اس لیے یونس خان کو جونیئر کرکٹرز کو گروم کرنے اور مستقبل کے اسٹار بنانے کی ذمے داری سونپی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments