تیونس: عرب لیگ نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔عرب رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کے مسئلے کو 2002 میں اٹھائے گئے ‘عرب پیس انیشیوٹیو’ کے مطابق حل کیا جائے، جس کے مطابق اسرائیل کو اس صورت میں تسلیم کیا جائے گا جب اسرائیلی فوج مکمل طور پر مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور گولان کی پہاڑیوں سے انخلا کرے گی۔تیونس میں منعقد عرب لیگ کے اجلاس کے دوران 22 ممالک کے نمائندوں اور سربراہان مملکت نے شرکت کی۔شرکاء نے مشترکہ طور پر گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل کے گٹھ جوڑ کی شدید مذمت کی جب کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔عرب رہنماؤں نے گولان کی پہاڑیوں کو ‘شام کا مقبوضہ علاقہ’ قرار دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments