چند روز قبل ملک کے مشہور لکس اسٹائل ایوارڈز (ایل ایس اے) کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا جس پر متعدد ستاروں، فلم سازوں اور ہدایت کاروں نے خفگی کا اظہار کیا ہے۔اداکار و گلوکار علی ظفر اور اداکارہ مایا علی کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے سینما گھروں میں کامیابی سے راج کیا اور 50 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کہانی اور موسیقی کے اعتبار سے بہترین اور مضبوط ثابت ہوئی تاہم فلم کے ایک ایک گانے کو کئی ملین ویوز بھی ملے لیکن اس کے باجود لکس اسٹائل ایوارڈز کی میوزک کیٹیگری کی نامزدگیوں میں اس کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ایسے میں فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے ہدایت کار احسن رحیم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکس اسٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ سے شکوہ اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔احسن رحیم ٹوئٹر پیغام میں لکھتے ہیں کہ ’میں بہت کم ہی ایسے معاملات پر تبصرے کرتا ہوں لیکن جیسے میں نے دیکھا کہ میری فلم ’طیفا ان ٹربل‘ جس کی میوزک البم سال کی سب سے سپر ہٹ رہی اور تقریباً 33 ملین ہٹس حاصل کیے اس کو باجود اسے لکس اسٹائل ایوارڈز کی میوزک کیٹیگری سے مکمل طور پر نکال دیا گیا اس پر مجھے حیرانی سے زیادہ مایوسی ہوئی ہے‘۔