Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حکومت نے پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا

پٹرول اور ایل پی جی کے بعد اب بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا، اضافے سے صارفین پر 5 ارب 2 کروڑ کا بوجھ ڈال دیا گیا۔
نیپرا کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 3 ارب کا بوجھ پڑا، فروری کے دوران پانی سے 22.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد کیا گیا ہے۔
یاد رہے سینٹرل پاور پروجیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی باقاعدہ درخواست دی تھی۔

Exit mobile version