پاکستان 360ہندوستانی قیدیوں کو آزاد کریگا

اسلام آباد: پاکستان رواں ماہ 360ہندوستانیوں کو آزاد کردے گا۔مرحلہ وار آغاز 8اپریل سے کیا جائیگا۔ دفتروزارت خارجہ کے مطابق ہندوستان کے 355ماہی گیروں سمیت 5شہریوں کو پاکستانی جیلوں سے آزاد کر کے ہند واپس روانہ کر دیا جائیگا۔ یہ اقدام پاک ہند کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ہندوستانی جیلوں میں 347پاکستانی قید ہیں جبکہ پاکستان کے پاس 537ہندوستانی قیدی موجود ہیں۔ 14فروری کے پلوامہ دہشت گردی واقعہ کے بعد سے جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسائیوں ممالک کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے رائٹرز کو  مزید بتایا کہ ہندوستانی قیدیوں کو 4مرحلوں میں ہندکے حوالے کیا جائے گا۔ مرحلہ وار حوالگی کا آغاز8اپریل سے ہوگا۔ جنوری میں دونوں اطراف سے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا تھا ۔ جس کے مطابق 98ماہی گیر اور 249عام شہریوں سمیت 347پاکستانی  ہند کی جیلوں میں قید ہیں۔ اسی طرح ہندوستانی 537قیدیوں میں 483ماہی گیرشامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں