لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکیلئے پاکستانی اسکواڈ کیلئے 15کھلاڑیوں میں سے 13 کا انتخاب کرلیا گیا ہے جبکہ محمد حفیظ اور آصف علی میں ٹائی پڑ گئی ہے اسی طرح فاسٹ بولر محمد حسنین اور عثمان شنواری میں سے بھی ایک کوٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کیلئے منتخب کئے گئے کھلاڑیوں میں اوپنرز فخر زمان، امام الحق اور عابد علی کو رکھا گیا ہے جبکہ آل راونڈرز میں فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد وسیم اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد کے نام شامل ہیں ، فاسٹ بو لرز میں حسن علی، محمد عامر اور شاہین آفریدی کو منتخب کر لیا گیا ہے۔اس سے قبل سلیکشن کیلئے 23ممکنہ کھلاڑیوں کو قذافی اسٹیڈیم لاہور کی نیشنل اکیڈمی میں طلب کیاگیا تھا۔ جن میں کپتان سرفراز احمد سمیت امام الحق، شان مسعود، عابد علی ، فخر زمان ،شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، حارث سہیل، فہیم اشرف، عماد وسیم ، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، جنید خان، محمد عباس، عثمان شنواری، شاہین آفریدی ، محمد حسنین ، محمد رضوان، بابر اعظم، یاسر شاہ اور محمد نواز شامل ہیں عمر اکمل اور یاسر شاہ کوممکنہ کھلاڑیوں میںبھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔اگلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ کے بعد 15 رکنی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا۔30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ میگا ایونٹ کا سخت مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور ہند کے درمیان16 جون کو ہوگا۔
Load/Hide Comments