Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بی جے پی نے جنگی جنونیت اور جھوٹے دعوے سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے ایف سولہ طیارے کو گرانے سے متعلق بھارتی دعویٰ بے نقاب ہونے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کہ ’سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے اور یہ ہمیشہ بہترین پالیسی ہے، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنگی جنونیت سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی اور پاکستانی ایف سولہ 16 گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’بھارت کا ایف سولہ گرانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی دفاعی حکام نے بھی تصدیق کردی کہ پاکستان کا کوئی ایف سولہ غائب نہیں‘۔واضح رہےکہ گزشتہ روز امریکی جریدے ‘فارن پالیسی’ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو ایف سولہ طیاروں کو گننےکی پیشکش کی تھی اور امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونےکی تصدیق کردی ہے جس سے بھارت کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔

Exit mobile version