نئی دہلی بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے اگلے عام انتخابات کے لیے اپنا منشور پیش کردیا ہے جس میں انہوں نے اپنی روایتی انتہا پسندی کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے نفرت کو ہوا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے اپنا منشور پیش کردیا ہے جسے بے جی پی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ، منشور میں 75 نکات پیش کئے گئے ہیں جنہیں 2022 تک مکمل کیا جائے گا۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ ایک سو تیس کروڑ بھارتیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے یہ منشور بنایا گیا ، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی اور ملک کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔منشور کے مطابق بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی جائے گی اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35Aکو ختم کرنے کی کوشش کریں گے، جبکہ پاکستان سے آئے پناہ گزینوں کی مالی مدد کریں گے۔mk/nsr
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments