لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئین کو تبدیل کرکے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو قومی کرکٹ سسٹم سے باہر کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ، ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ڈھانچے کو وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پرکشش بنانے کے لئے دن رات کام کررہا ہے جس کے تحت 6 ریجن کو آئینی کور دیا جائے گا۔اس خاکے کے قانونی نقائص دور کرکے اس پر اکتوبر میں عمل کیا جائے گا جب کہ آئین میں ترمیم کرکے ریجنل ٹیموں کے لئے نیا فنانشل ماڈل تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔نئے کرکٹ ڈھانچے میں ڈپارٹمنٹ کو مکمل ختم کیا جارہا ہے اور ایک ایسا نظام تیاری کے آخری مرحلے میں ہے جس میں ملک کے صف اول کے اور انتہائی باصلاحیت کرکٹر ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکیں گے۔ہر ریجن کو سال میں 10 فرسٹ کلاس میچ ملیں گے جو اس نے ہوم اور اوے کی بنیاد پر کھیلنا ہیں، فائنل میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں اسے 11 میچ ملیں گے اور انعامی رقم میں کئی گنا اضافہ کیا جائے گا۔حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل (صوبائی) کرکٹ کے ساتھ ساتھ سٹی اور کلب کرکٹ ہوگی، فرسٹ کلاس میچ چار روزہ، نان فرسٹ کلاس (سیکنڈ ڈویژن) تین روزہ، کلب میچ 50 اوورز کے اور سٹی کرکٹ کے میچ دو روزہ ہوں گے۔ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بساط ہمیشہ کے لئے لپیٹ دی جائے گی اور ہر ریجن اپنے 10 سے 12 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments