اسلام آباد: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے مطابق ملک بھر میں 4863 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔نیکٹا کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے منجمند اکاؤنٹس سے 13 کروڑ 60 لاکھ روپےضبط کرلیے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ ملک بھر سے مزید 178 افراد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا، ان تمام افراد کے نام سیکیورٹی اداروں کی اطلاع پر شامل کیے گئے جب کہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت اس وقت 8307 افراد فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 69 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے اور 2 کی نگرانی کی جارہی ہے جب کہ نام بدل کرکام کرنے والی 20 سے زائد تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔