اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے کرتارپورراہداری مذاکرات کی حامی بھرلی ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 اپریل کو مذاکرت ہوں گے، اور مذاکرات کرتارپور کے مقام پر ٹیکنیکل ماہرین کے درمیان ہوں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر راہداری حقیقت کا روپ دھارے، اور پاکستان نے تعمیری رابطوں کے جذبہ کے تحت بھارتی تجویز پر اتفاق کیا ہے، پاکستان بھارت کی طرف سے بھی مثبت رویہ کی توقع رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 2 اپریل کو طے شدہ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے، جب اس بارے میں پاکستان کا جواب آئے گا اس کے بعد ہی بات چیت کے اگلے دور کے بارے میں بتائیں گے۔