Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان بھی نیوکلیئر نیوکلیئر کہہ کر بھارت کو دھمکا تا تھا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

کٹھوعہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آنے پر ان کی حکومت جموں میں مقیم مغربی پاکستان اور پاکستان زیر انتظام کشمیر کے رفوجیوں کو ریاست کی مستقل شہریت دلانے والا قانون لائے گی۔وزیراعظم مودی نے اتوارکوجموں وکشمیرکے کٹھوعہ ضلع میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے جموں وکشمیر کی تین نسلوں کو نوچا ہے ۔ انہوں نے کہا آئے دن یہ جموں وکشمیر کو بھارت سے الگ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، خون خرابے کی دھمکی دے رہے ہیں، یہاں الگ وزیر اعظم بنانے کی دھمکی دے رہے ہیں، پہلے پاکستان بھی نیوکلیئر نیوکلیئر کہہ کر دھمکا تا تھا،؟ یہ بھی دھمکیاں دے رہے ہیں، ان کو دو پردھان ( وزیر اعظم ) چایئے۔ مودی نے جموں وکشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے کہا میں ان سبھی سے ایک بات صاف کرنا چاہتا ہوں، جموں ہو، کشمیر ہو ، لیہہ لداخ ہو یہاں کا بچہ بچہ بھارتی ہے، کچھ مٹھی بھر لوگوں کی خواہشات کا یہاں کے لوگ غلام نہیں۔ ۔ کانگریس کے خون میں ایسے جراثیم گھس گئے ہیں ، اس لئے کانگریس ایسی بول رہی ہے کہ وہ جموں وکشمیر سے فوج کو ہٹا دے گی۔

Exit mobile version