Site icon روزنامہ کشمیر لنک

یہ گانا نقالی یا کاپی کرنا نہیں بلکہ چوری ہے

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور تلنگانہ کی ریاستی اسمبلی کے رکن راجہ سنگھ نے پاکستان فوج کے ایک ترانے ’ ہر دل کی آواز‘ کو کاپی کرکے اپنا نیا گانا قرار دیا ہے اوراس کو انڈین افواج کے نام کیا ہے۔
یہ گانا انڈیا کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راجہ سنگھ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈلر چوکیدار راجہ سنگھ پر شیئر کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’ یہ میرا نیا گانا ہے جو 14 اپریل کو سری رام نوامی کے تقریب کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت انڈیا میں انتخابات کا موسم ہے اور حالیہ دنوں میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی سیاستدانوں نے اپنے انتخابی مہموں کے پوسٹروں میں انڈین افواج کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جس پر مخالف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے تنقید بھی کی گئی ہے۔
یہ گیت گلوکار ساحر علی بگا نے گایا تھا جسے پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے 23 مارچ 2019 کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔ اس گانے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔
ٹوئٹر صارفین نے ہیش ٹیگ ’چوکیدار چورہے‘ #chokidarchorhaiکے نام سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما چوکیدار راجہ سنگھ پر طنزیہ ٹویٹ کیے ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راجہ سنگھ کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ ’ خوشی ہوئی کہ آپ نے اس گانے کی نقالی کی لیکن اس کے ساتھ سچ کی نقالی بھی کیا کریں۔‘

پاکستانی صحافی حامد میر نے میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ’ مجھے خوشی نہیں ہوئی کیونکہ یہ نقالی یا کاپی کرنا نہیں بلکہ یہ چوری ہے ، ان کی آواز بھی متاثر کن نہیں ہیںیہ ان لوگوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہے جن کے یہ نام کیا گیا ہے۔‘

Exit mobile version