تہران …ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک خاتون کو اسکارف اتارنے پر دی گئی سزا کو معاف کر دیا ۔ ایرانی عدالت نے خاتون کو عوامی احتجاج کے دوران اسکارف اتارنے پر ایک برس کی قید سزا سنائی تھی ۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے سزا پانے والی خاتون ودا موحد کے وکیل کے حوالے سے بتایا کہ عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کو سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے معاف کر دیا ۔ انہیں ضروری کارروائی مکمل ہونے پر جلد جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
وکیل پیام در افشاں کے مطابق ایرانی عدالت نے ودا موحد کو عوام میں ’کرپشن‘ کی حوصلہ افزائی کا قصور وار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی تھی۔ودا موحد کو احتجاج کے دوران اسکارف اتار کر لہرانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔حکام نے دیگر29خواتین پر بھی یہی الزام عائد کیا تھا۔
Load/Hide Comments